گھنٹے کے دوران63 ہزارٹن سے زائد سامان کی نقل و حمل
کراچی پورٹ قاسم ،24گھنٹے کے دوران63 ہزارٹن سے زائد سامان کی نقل و حمل
کراچی (این این آئی)کراچی پورٹ قاسم پرجمعرات
کو63ہزار ٹن سے زائد نقل و حمل ریکارڈ کی گئی ۔ کراچی پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران63 ہزار782 ٹن کارگو ہینڈل کیا گیاجس میں47 ہزار914ٹن درآمدات
اور15 ہزار868 ٹن برآمدات شامل ہیں ۔ درآمدات میں19 ہزار272 ٹن گندم ،7ہزار118 ٹن
کمیکلز،7ہزار334 ٹن کوئلہ اور14ہزار190 ٹن کنٹینرائز کارگوجبکہ برآمدات میں3
ہزار 736 ٹن سیمنٹ ،12ہزار132 ٹن کنٹینرائزڈ کارگوشامل ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے
دوران7جہازوں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی جن میں سے5جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز
ہوئے جبکہ2جہاز روانہ ہوئے ۔