اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 20 Nov 2008 05:42:00

اوپن کرنسی مارکیٹ، روپے کے مقابلے میں ڈالر50پیسے مہنگا

یورواور برطانوی پاﺅنڈبالتر تیب1.90روپے اور25پیسے مزید سستا

کراچی(این این آئی) اوپن کرنسی مارکیٹ، روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ جبکہ یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں مزید کمی ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں30پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید 78.00 روپے سے بڑھ کر78.30روپے اور قیمت فروخت78.50 روپے سے بڑھ کر79.00روپے ہوگئی ۔یورو کی قیمت خرید میں ایک روپیہ اور قیمت فروخت میں 1.90روپے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید میں5پیسے اور قیمت فروخت میں25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جسکے بعدبالترتےب یورو کی قیمت خرید 98.10 روپے سے گھٹ کر 97.10روپے اور قیمت فروخت 99.30روپے سے گھٹ کر97.40روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 116.05روپے سے گھٹ کر 116.00روپے اور قیمت فروخت 117.25روپے سے گھٹ کر 117.00روپے ہوگئی۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier