پراگریس انرجی فلوریڈا 2009 کی ایندھن، نیوکلیئر اور ماحولیاتی قیمتوں کا تخمینہ
پراگریس انرجی فلوریڈا 2009 کی ایندھن، نیوکلیئر اور ماحولیاتی قیمتوں کا تخمینہ
پراگریس انرجی فلوریڈا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایندھن
کی بڑھتی ہوئی قیمتوں ماحولیاتی آلودگی کو دور کرنے کے اخراجات اور کاربن سے
آزاد نیوکلئیر پاور کی اضافی منصوبہ بندی اگلے سال بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا
سبب بنے گی۔ اگر حکومتی اداروں نے کمپنی کی طرف سے 2009 کےلیے ایندھن کی قیمتوں کے
پیش کردہ شیڈول کو منظور کر لیا تو گھریلو بلوں میں موجودہ بلوں کی نسبت 30 فیصد
اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔34٫27 ڈالر
کے اس اضافے میں جو آئندہ سال جنوری سے شروع ہو رہا ہے 21٫12 ڈالر اضافہ 2009 کی ایندھن
کی قیمتوں پر ہوگا جبکہ 11٫42 ڈالر کا اضافہ نیوکلئیر پلانٹ کی تعمیر پر ہوگا۔ اسی
طرح 2٫50 ڈالر کا اضافہ ماحولیاتی منصوبوں کے حوالے سے سامنے آئے گا۔
پراگریس انرجی فلوریڈا کے صدر اور سی ای او جیف لیاش
کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا یہ کوئی مناسب وقت محسوس نہیں ہوتا اور
ہمیں معلوم ہے کہ بجلی کی قیمتیں بڑھانا کیا معنی رکھتا ہے جب بہت سے لوگوں کو دو
وقت کی روٹی کمانی مشکل ہو رہی ہو۔