سعودی عرب میں تعمیراتی منصوبوں میں سرمایہ کاری 410 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی
سعودی عرب میں تعمیراتی منصوبوں میں سرمایہ کاری 410 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی
اردو ٹائمز(نیوز) سعودی عرب میں رواں سال کے آخر تک تعمیراتی منصوبوں میں سرمایہ کاری 410 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب مشرق وسطی کی سب سے بڑی تعمیراتی مارکیٹ تسلیم کی جاتی ہے۔ رواں سال کے پہلے چند ماہ میں یہاں ریئل سٹیٹ کے شعبہ میں 410 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے جبکہ سال کے آخر تک مجموعی طور پر سرمایہ کاری کی شرح 410 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق رئیل سٹیٹ میں کثیر پیمانے پر سرمایہ کاری کی بنیادی وجہ تیل کے محاصل سے حاصل شدہ بھاری آمدنی ہے اس سلسلہ میں سعودی عرب نے انفراسٹرکچر پروگرام کی جارحانہ منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں رئیل سٹیٹ انویسٹمنٹ کا عالمی اجلاس جلد منعقد ہو گا جس میں دنیا بھر سے 250 سے زائد بڑے سرمایہ کار اور اعلی شخصیات شرکت کریں گے۔