اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 16 Aug 2008 09:01:00

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 115.01 ڈالر فی بیرل ہو گئیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 115.01 ڈالر فی بیرل ہو گئیں

اردو ٹائمز(نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 115.01 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہیں جبکہ لندن میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 112.64 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ہیں۔ تیل ڈیلرز نے کہا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے جو عالمی معاشی سرگرمیوں کیلئے ایک اچھا شگون ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں کو اعتدال پر لانے کیلئے تمام ممالک پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے لیکن اس سلسلے میں اوپیک ممالک کو زیادہ سرگرم کردار ادا کرنا ہوگا، ورنہ عالمی سطح پر معاشی مسائل مزید بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر تیل کی قیمتیں چند ہفتے کے دوران 100 ڈالر فی بیرل سے کم ہو جائیں تو اس سے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں مہنگائی کے موجودہ طوفان کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier