اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 16 Aug 2008 09:00:00

ایران کا چین اور بھارت کو تیل کی فروخت بڑھانے کا فیصلہ

ایران کا چین اور بھارت کو تیل کی فروخت بڑھانے کا فیصلہ

اردو ٹائمز(نیوز) ایران کی حکومت نے چین اور بھارت کیلئے رواں سال کے دوران تیل کی برآمدات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دیگر خریدار ممالک کو تیل کی فروخت میں کمی لائی جائے گی۔ ایران کی سرکاری تیل کمپنی کے ایک عہدیدار نے یہاں ایک انٹرویو میں کہا کہ چین اور بھارت اس وقت تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہیں اور ان کی معیشت بروزبروز وسعت اختیار کر رہی ہے، ان دونوں ممالک میں تیل کی کھپت کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی برآمدات میں اضافہ کیلئے ممبئی اور بیجنگ میں دفاتر بھی قائم کر رہے ہیں جن کے ذریعے ان دونوں ممالک میں تیل کی پیداوار میں اضافے اور ان کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر مستقبل کی حکمت عملی تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ ایران اس وقت چین کو 4 لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ اور بھارت کو 3 لاکھ 80 ہزار بیرل یومیہ تیل فراہم کر رہا ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier