اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 16 Aug 2008 08:59:00

تھائی لینڈ ستمبر تک 21 لاکھ ٹن چاول برآمد کرے گا

تھائی لینڈ ستمبر تک 21 لاکھ ٹن چاول برآمد کرے گا

اردو ٹائمز(نیوز) تھائی لینڈ رواں سال ستمبر کے آخر تک 21 لاکھ ٹن چاول مختلف ممالک کو برآمد کرے گا۔ یہ بات تھائی لینڈ کے وزیر تجارت چھائیا سیسو مبساب نے یہاں ایک انٹرویو میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی منڈی میں چاول کی قیمت بہت اچھی ہے اور ہم فاضل ذخائر سے چاول برآمد کرکے ملک کیلئے زرمبادلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو چاول حکومت برآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے وہ 2005ءمیں کاشتکاروں سے خریدا گیا تھا جبکہ یہ چاول 30 ستمبر تک فروخت کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی خریداری کی آئندہ سکیم کا اعلان ہونے والا ہے اور ہم اس سے قبل اپنے گوداموں کی گنجائش بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران ملک میں چاول کی ریکارڈ فصل ہوئی ہے اور پیداوار تقریباً 88 لاکھ ٹن رہی جبکہ حکومت نے اس کا اندازہ 76 لاکھ ٹن لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال بہتر فصل کی بناءپر کاشتکاروں کو بھی زیادہ منافع حاصل ہو سکے گا۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier