اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 16 Aug 2008 08:58:00

روس 2030ءتک 200 نئے ہوائی اڈے تعمیر کرے گا

روس 2030ءتک 200 نئے ہوائی اڈے تعمیر کرے گا

اردو ٹائمز(نیوز) روس 2030ءتک ملک میں 200 نئے ہوائی اڈے تعمیر کرے گا۔ یہ بات گذشتہ روز روسی ایوی ایشن کے سربراہ ایوگنی باچورین نے مقامی اخبار کو ایک انٹرویو میں بتائی۔ روسی ایوی ایشن کے سربراہ نے کہا کہ عوام کی سہولت اور آمد و رفت میں آسانی کیلئے 2020ءتک 100 جبکہ 2030ءکے آخر تک ملک میں مزید 200 ایئر پورٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ ایوگنی نے کہا کہ اس وقت روس میں ایئر پورٹس کی مجموعی تعداد 300 ہے تاہم ہم نے منصوبہ بندی کی ہے کہ ملک کی 90 فیصد آبادی کیلئے ہر 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک ایئر پورٹ دستیاب ہو۔ انہوں نے کہا کہ 2007ءمیں روسی ایوی ایشن کے ذریعہ 45 ملین مسافروں نے سفر کیا جبکہ 2030ءتک یہ تعداد 240 ملین تک پہنچائی جائے گی۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier