بنگلہ دیش: چاول کی خریداری قیمت میں 50 ٹکا فی من اضافے کا فیصلہ
بنگلہ دیش: چاول کی خریداری قیمت میں 50 ٹکا فی من اضافے کا فیصلہ
اردو ٹائمز(نیوز) بنگلہ دیشی حکومت نے چاول کی سرکاری خریداری قیمت میں 50 ٹکا فی من اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ چاول کی قیمت میں اضافے کا مقصد غریبوں کےلئے خوراک کی فراہمی کے پروگرام اور محفوظ ذخائر کےلئے درکار چاول کی خریداری کے اہداف کے حصول یقینی بنانا ہے۔ وزارت خوراک کے ایک سینئر اہلکار نے گذشتہ روز ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حکومت نے اگست کے اختتام تک 12 لاکھ ٹن چاول کی خریداری کا ہدف مقرر کیا تھا۔ اپریل سے شروع کی گئی خریداری مہم میں اب تک 7 لاکھ ٹن چاول اور 44 ہزار ٹن دھان خریدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خریداری ہدف کے حصول کےلئے چاول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں چاول کی سرکاری خریداری قیمت 28 ٹکا اور دھان کی خریداری قیمت 18 ٹکا فی کلو مقرر کی گئی تھی۔ واضح رہے نجی شعبہ خصوصاً مڈل مین کا کاشتکاروں سے کم قیمت پر چاول اور دھان خرید رہے تھے۔