صنعت و پیداوار (اردوٹائمز) وزارت صنعت و پیداوار
کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی تیاری کے شعبہ می ترقی
کےلیے حکومتی اقدامات مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس وقت اس شعبہ
کی مدد سے ملکی خزانے کو سالانہ 3 ارب ڈالر کا فائدہ ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس
شعبہ میں تقریباََ ایک لاکھ 92 ہزار افراد کام کر رہے ہیں اور ملک میں کاریں ،
ہلکی گاڑیں ، بسیں ، ٹرک اور ٹریکٹرز تیار کرنے والے 39 یونٹس مسلسل پیداوار دے
رہے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہاہے اور
صرف کمرشل گاڑیوں کی پیدوار اور مانگ میں تقریباََ 16٫5 فیصد اضافہ دیکھنے میں
آیا ہے۔ جولائی سے مارچ 2008 کے دوران تقریباََ 15 ہزار 652 یونٹس تیار کئے گئے اور
گاڑیوں کی پیداوار کا کام فوراََ شروع کرا دیا گیا جبکہ بسوں کی پیداوار 627 سے
بڑھ کر 828 تک ہو گئی ہے۔ ا سکے علاوہ ٹرکوں کی پیداوار مین 1٫5 فیصد اضافہ ریکارڈ
کیا گیا ہے۔ اس عرصے کے دوران ٹریکٹرز کی پیداوار 37 ہزار 514 رہی اور موٹر سائیکلوں
کی پیداوار 7 لاکھ 80 ہزار 591 رہی۔ موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 28٫06 فیصد
اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کاروں اور جیپوں کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 107 رہی۔