اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 22 Jun 2008 09:53:00

پٹرولیم مصنوعات کی کھپت سالانہ 10.1 فیصد بڑھ گئی

پٹرولیم مصنوعات کی کھپت سالانہ 10.1 فیصد بڑھ گئی

 


اردو ٹائمز(نیوز)رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت 10.1 فیصد بڑھ گئی ہے لیکن صنعتی شعبہ میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 29.7 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق جولائی 2007ءاور اپریل 2008ءکے درمیان گھریلو استعمال کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی کھپت 2.5 فیصد، زرعی شعبہ میں 29.9 فیصد، ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں 19 فیصد اور بجلی کے شعبہ میں 10.4 فیصد بڑھ چکی ہے جبکہ گھریلو استعمال کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں گذشتہ 2 دہائیوں سے کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور اس کی بڑی وجہ کوئلے، قدرتی گیس اور ایل پی جی کی کم قیمت ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی کمی کی وجہ سے زرعی شعبہ میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس طرح بجلی کے شعبہ میں متبادل ایندھن دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کا استعمال ریکارڈ حد تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ گذشتہ 20 سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 1.2 فیصد، گیس کا استعمال 7.6 فیصد، بجلی کا استعمال 5.5 فیصد اور کوئلے کا استعمال 9.2 فیصد سالانہ بڑھ گیا ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications