اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 22 Jun 2008 09:52:00

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا برمنگھم کے تجارتی میلے میں شرکت کا فیصلہ

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا برمنگھم کے تجارتی میلے میں شرکت کا فیصلہ

 

اردو ٹائمز(نیوز) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے برمنگھم میں موسم بہار کے تجارتی میلے میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو آئندہ سال یکم سے 5 فروری تک جاری رہے گا۔ ٹی ڈی اے پی کے ذرائع کے مطابق برمنگھم کا موسم بہار میلہ دنیا کے بڑے پرچون خریداری کے مواقع میں ایک بڑا موقع ہے اور گذشتہ سال اس میں 4 ہزار نمائش کنندگان نے اپنی اشیاءکی نمائش کی تھی جبکہ 73 ہزار کے لگ بھگ لوگ اس میلے کو دیکھنے آئے تھے جن میں 10 فیصد بین الاقوامی خریدار تھے۔ ٹی ڈی اے پی نے تجارتی میلے میں شرکت کے خواہشمند برآمدکنندگان اور تاجروں سے 7 جولائی تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier