اردو ٹائمز(نیوز)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) نے علاقائی تعاون کی تنظیم (ای سی او )کی دوسری تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے برآمدکنندگان اور صنعتکاروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ ٹریڈ فیئر 23 سے 26 جولائی تک جاری رہے گا۔ ٹی ڈی اے پی کے ذرائع کے مطابق ٹریڈ فیئر کے دوران 23 اور 24 جولائی کاروبار اور 25 اور 26 جولائی کے دن عوامی شرکت کیلئے مخصوص ہوں گے۔ نمائش میں شرکت کے خواہشمند تاجر، صنعتکار اور برآمدکنندگان 15 جولائی تک درخواستیں جمع کر اسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سپاٹ سیل آخری 2 دنوں میں ہوگی۔ نمائش میں پاکستان، افغانستان، آذربائیجان، ایران، خازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان اور ازبکستان کے صنتکار اور برآمدکنندگان اپنے اپنے ملک کی مصنوعات کی نمائش لگائیں گے۔