اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 22 Jun 2008 09:52:00

چشمہ میں دو نئے ایٹمی بجلی گھر قائم کرنے کا فیصلہ

چشمہ میں دو نئے ایٹمی بجلی گھر قائم کرنے کا فیصلہ

 

اردو ٹائمز(نیوز)حکومت نے چشمہ میں دو نئے ایٹمی بجلی گھر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن پر 129 ارب 37 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور ان سے 640 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ دونوں بجلی گھروں کیلئے سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2008-09ءمیں رقم مختص کی گئی ہے۔ چشمہ نیوکلیئر پاور پراجیکٹ سی III- اور چشمہ نیوکلیئر پاور پراجیکٹ سی IV- سے 320 میگاواٹ فی پلانٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی اور ان پر مساوی فنڈز خرچ ہوں گے۔ اس منصوبے کیلئے 80 ارب 36 کروڑ روپے کا انتظام بین الاقوامی امدادی اداروں اور مختلف ممالک سے کیا جائے گا۔ یہ دونوں منصوبے حکومت کے دو ہزار 2030 وژن کا حصہ ہیں۔ جس کے تحت آئندہ 22 سالوں میں 8 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی جائے گی۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier