اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 22 Jun 2008 09:50:00

عالمی مارکیٹ میں تیل کی کوئی کمی نہیں: ایرانی وزیر تیل

عالمی مارکیٹ میں تیل کی کوئی کمی نہیں: ایرانی وزیر تیل


اردو ٹائمز(نیوز)ایران کے وزیر تیل غلام حسین نوزری نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی کوئی کمی نہیں اور تیل کی سپلائی کا کوئی مسئلہ نہیں، بین الاقوامی ضروریات پوری کرنے کیلئے وافر مقدار میں تیل موجود ہے۔ یہاں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیل کی عالمی منڈی سے بھری پڑی ہے اور اوپیک ڈیمانڈ کو پوری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کا دوسرا بڑا ملک ہے اور اوپیک کی تیل کی سپلائی مارکیٹ کی ضروریات پر مبنی ہے۔


5 / 5 (1 Votes)






© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier