اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 20 May 2008 10:55:00

خوراک کے بحران سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرور ت ہے : اقوام متحدہ

خوراک کے بحران سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرور ت ہے : اقوام متحدہ

 

 


اردو ٹائمز(نیوز) اقوام متحدہ نے دنیا میں اقتصادی کساد بازاری کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے منظم منصوبہ بندی اور بہتر حکمت عملی اختیار کی جانی چاہئے۔ یہاں اقوام متحدہ کے سماجی و اقتصادی امور سے متعلق شعبے کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران عالمی اقتصادی ترقی کی شرح میں 1.8 فیصد اور آئندہ برس 2.1 فیصد کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی قرضوں کے بحران، ہا¶سنگ کے شعبہ کے مسائل اور عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں دنیا بھر میں اقتصادی شعبے کی ترقی کیلئے بڑے خطرات ہیں اور ان خطرات سے نمٹنے کیلئے م¶ثر اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکہ کی طرف سے اقتصادی شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں تعاون کی ضرورت ہے۔ اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے زرعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھا کر پیداوار میں اضافہ کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ بہتر بیجوں کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق ضروری اشیاءکی سپلائی بہتر بنا کر عالمی سطح پر ان اشیاءکی قلت پوری کی جا سکتی ہے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier