عالمی تجارت کے فروغ کیلئے دوحہ مذاکرات کی بحالی کا امکان: ڈبلیو ٹی او
عالمی تجارت کے فروغ کیلئے دوحہ مذاکرات کی بحالی کا امکان: ڈبلیو ٹی او
اردو ٹائمز(نیوز) تجارت کی عالمی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال کے دوران آزاد تجارت کے فروغ کیلئے عالمی تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا۔ ڈبلیو ٹی او کے ایک عہدیدار نے یہاں ایک انٹرویو میں کہا کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان زراعت پر سبسڈی اور دوسرے معاملات پر اختلافات کم کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور فریقین نے عالمی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے باہمی اختلافات بات چیت کے ذریعے طے کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ مذاکرات کی بحالی ایک اہم پیش رفت ہوگی اور اس سے تمام ممالک کو تجارتی اور اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت کی عالمی تنظیم ان مذاکرات کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور امید ہے کہے ان مذاکرات کی کامیابی سے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک تجارتی حجم بڑھانے میں کامیاب ہوں گے اور انہیں اپنا اقتصادی شعبہ مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔