اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 20 May 2008 10:52:00

جنوبی کوریا امریکی گوشت کیلئے اپنی مارکیٹ کھول دے: امریکہ

جنوبی کوریا امریکی گوشت کیلئے اپنی مارکیٹ کھول دے: امریکہ

اردو ٹائمز(نیوز) امریکہ کے وزیر تجارت کارلوس گوٹرز نے جنوبی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی گوشت کیلئے اپنی مارکیٹ کھول دے کیونکہ اب میڈ کا¶ بیماری کے کوئی اثرات نہیں ہیں۔ یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی گوشت کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ آزادانہ تجارت کے معاہدہ پر عملدرآمد کیلئے ٹھوس اور مربوط کوششیں کی جائیں۔ جنوبی کوریا کو امریکہ سے گوشت کی درآمد میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی اور ہمیں امید ہے کہ گوشت کی درآمد کے معاہدہ پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کیلئے کام کیا جا رہا ہے لیکن اس سلسلے میں آزاد تجارت کا معاہدہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر بش بھی ایسے عزم کا اعادہ کر چکے ہیں کہ رواں سال آزاد تجارت کے معاہدہ کی منظوری دے دی جائے گی اور اس معاہدہ پر عملدرآمد سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو استحکام حاصل ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کا اس وقت تجارتی حجم 80 ارب ڈالر ہے اور آزاد تجارت کے معاہدہ کے ذریعے اس میں مزید 20 ارب ڈالر اضافہ ہو سکتا ہے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier