اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 20 May 2008 10:51:00

یورپی یونین کو تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے:کینیڈ

یورپی یونین کو تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے:کینیڈ

 

اردو ٹائمز(نیوز) کینیڈا کے وزیر تجارت ڈیوڈ ایمرسن نے کہا ہے کہ کینیڈا اور یورپی یونین کو تجارتی روابط کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں اور اس سلسلے میں آزاد تجارت کا معاہدہ ضروری ہے۔ یہاں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر پائے جاتے ہیں اور یورپی یونین کے رکن ممالک ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک اس بات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ آئندہ کچھ دہائیوں میں وہ آپس میں تجارتی تعلقات کو وسعت دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ فریقین دوطرفہ تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس وقت ان کا تجارتی حجم 110 ارب ڈالر ہے لیکن اس کے باوجود یورپی یونین کی طرف سے آزاد تجارت کے معاہدہ کیلئے دلچسپی دیکھنے میں نہیں آ رہی








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier