اردو ٹائمز(نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ،کاٹن مارکیٹ میں اعلیٰ کوالٹی روئی کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ ملک بھر میں کپاس کی فی من قیمت 3900روپے تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔کراچی کاٹن بروکرفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نےاس ضمن میں بتایا کہ کپاس کی فی من قیمت 100روپے بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح3900روپے پرپہنچ گئی ہے۔ مرید والا پنجاب کی نئی فصل کی200بیلز کے سودے3900روپے فی من کے حساب سے ہوئے ہیں جن کی ڈلیوری جون کے آخر میں ہوگی۔ان کا کہنا تھا روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے کپاس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزیدبتایا کہ ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز نے فوری ضرورت کو پورا کرنے کیلئے روئی کی خریداری تیزی سے شروع کردی ہے