اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 20 May 2008 10:47:00

پاکستان کے ملکی اورزرمبادلہ قرضوں کی ریٹنگ کم ہوگئی

پاکستان کے ملکی اورزرمبادلہ قرضوں کی ریٹنگ کم ہوگئی


اردو ٹائمز(نیوز) عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈر اینڈ پورز نے پاکستان کے ملکی اورزرمبادلہ قرضوں کی ریٹنگ کم کر دی ہے۔ سنگاپور سے ایس اینڈ پی کے جاری ہونے والے اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے غیر ملکی کرنسیوں میں لئے گئے قرضوں کی ریٹنگ بی پلس سے کم کر کے بی کر دی گئی ہے اور مقامی طور پر لیئے گئے قرضوں کی ریٹنگ بی بی سے کم کر کے بی بی منفی کر دی ہے۔ جبکہ آو¿ٹ لک کو بھی منفی قرار دیا ہے۔اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کے مطابق کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کا فیصلہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے بجٹ اور تجارتی خسارے اور پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی مالی مسائل کے علاوہ سیاسی صورتحال میں بے یقینی کے عنصر کی موجودگی کے باعث کئے گئے ہیں اس بناء پر پاکستان کی مستقبل کی صورتحال کو بھی منفی قرار دیا گیا ہے۔ اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مخلوط حکومت کے خاتمے کے بعد سے پاکستان کی سیاسی ساکھ متاثر ہونا شروع ہوئی ہے اور خاص طور پر کاروباری حلقوں میں حکومت کے استحکام کے بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کی وجہ سے پاکستان کو عالمی منڈی سے قرض حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications