واپڈا کے احکامات سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہونگی، کے ای ایس سی
واپڈا کے احکامات سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہونگی، کے ای ایس سی
اردو ٹائمز(نیوز) کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی )کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر تنظیم نقوی نے کہا ہے کہ وزارتِ بجلی و پانی کے احکامات سے کراچی کی تجارتی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑے گا تاہم رہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہو سکتاہے ۔ ایک انٹر ویو میں انھوں نے کہا کہ واپڈا کراچی میں بجلی کی طلب کا20 فیصد حصہ فراہم کرتا ہے تاہم کمپنی وزارت بجلی و پانی کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات قبول کرنے پر مجبور ہے ۔انھوں نے بتایا کہ ان احکامات پر پوری طرح عمل کرنے کے بعد بھی کراچی میں محض 60 میگا واٹ بجلی کی بچت ممکن ہے ۔تنظیم نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی کے صنعتی علاقوں میں ہفتہ وار چھٹی اتوار کے بجائے متبادل دنوں میں کرنے اور ایئر کنڈیشن کے استعمال میں احتیاط سے یومیہ 100 میگا واٹ بجلی کی بچت ممکن ہے۔