اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 17 May 2008 10:46:00

جاپان: اقتصادی شعبے کی بہتری کیلئے جامع پیکیج متعارف کرانے کا فیصلہ

جاپان: اقتصادی شعبے کی بہتری کیلئے جامع پیکیج متعارف کرانے کا فیصلہ

اردو ٹائمز(نیوز) جاپان کی حکومت نے اقتصادی شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے جامع اصلاحات کا ایک پیکیج متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ملک کی برآمدات میں اضافے کو یقینی بنایا جائے گا اور مختلف مصنوعات کی پیداوار بڑھائی جائے گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق عالمی اقتصادی کساد بازاری کے اثرات سے اس وقت جاپان کی معیشت بھی محفوظ نہیں اور موجودہ صورتحال کے مقابلے کیلئے حکومت نے فوری اور ٹھوس اقدامات شروع کر دیئے ہیں جن کے نتیجے میں مجموعی ملکی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں جاپان کی مجموعی ملکی پیداوار میں 6.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ رواں سال کے اختتام تک اس میں مزید اضافے کیلئے معاشی شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے حکومت جو کوششیں کر رہی ہے ان کے مثبت نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier