عالمی اقتصادی صورتحال سے جاپان بھی متاثر، مشینری کی فروخت کے آرڈر 8.3 فیصد کم ہو گئے
عالمی اقتصادی صورتحال سے جاپان بھی متاثر، مشینری کی فروخت کے آرڈر 8.3 فیصد کم ہو گئے
* اردو ٹائمز(نیوز) عالمی سطح پر بدلتی ہوئی اقتصادی صورتحال کے اثرات جاپان کی معیشت پر بھی مرتب ہوئے ہیں اور اس کے مشینری کے آرڈر میں توقعات کے برعکس 8 اعشاریہ 3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جمعرات کو حکومتی ذرائع کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق رواں سال مارچ میں توقع کی جا رہی تھی کہ 8 اعشاریہ 3 فیصد ہدف حاصل کر لیا جائے گا کیونکہ فروری میں 12 اعشاریہ 7 فیصد کمی آئی تھی۔ توقع کی جا رہی تھی کہ بدلتے ہوئے عالمی اقتصادی حالات کے پیش نظر صرف چار اعشاریہ 9 فیصد کمی کی توقع کی جا رہی تھی لیکن مشینری کے آرڈرز میں اندازوں کے برعکس زیادہ دیکھنے میں آئی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر جنوری سے مارچ تک اس سے پچھلی سرماہی کے مقابلے میں مشینری کی فروخت کے آرڈرز میں 2.2 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔