اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 17 May 2008 10:45:00

جاپان: منافع میں کمی،پانیئر کارپوریشن نے 2 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا

جاپان: منافع میں کمی،پانیئر کارپوریشن نے 2 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اردو ٹائمز(نیوز) جاپان کی الیکٹرانک کمپنی پانیئر کارپوریشن نے تنظیم نو کے منصوبے کے تحت دو ہزار ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پانیئر کارپوریشن کو گزشتہ پانچ سال کے دوران مختلف وجوہات کی بناءپر مشکلات کا سامنا ہے اور اس کا منافع کم ہو رہا ہے اور موجودہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے کمپنی نے ملازمین کی چھانسی کے منصوبے پر عملدرآمد کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ تنظیم نو کا منصوبہ کمپنی کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہے اور صورتحال بہتر ہوتے ہی فارغ کئے جانے والے ملازمین کو کام پر واپس بلا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی کی کارکردگی گزشتہ چند سال میں انتہائی بہترین رہی ہے لیکن اس وقت عالمی سطح پر مسابقت بڑھ رہی ہے اور ہمیں دوسری کمپنیوں کیساتھ مقابلے کا سامنا ہے اور حالات کا ساتھ دینے کیلئے ہمیں اخراجات میں کمی لانا ہو گی اور پیداواری اہداف کے حصول کیلئے نئی منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier