اردو ٹائمز(نیوز) چین میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران مہنگائی میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ رواں سال اپریل میں مختلف اشیاءکی قیمتیں 22.1 فیصد بڑھ گئیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق چین کی حکومت افراط زر کو کنٹرول کرنے کیلئے اشیاءکی قیمتیں اعتدال پر رکھنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے اور اس سلسلے میں مارکیٹ میں بالخصوص اشیاءخوردنی کی سپلائی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بعض بنیادی اشیاءکی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے قیمتیں مخصوص کر دی ہیں تاکہ ان میں مرضی سے اضافہ نہ کیا جا سکے۔ اقتصادی مارین نے کہا ہے کہ چین ایک مضبوط اقتصادی قوت بن چکا ہے لیکن اسے اپنی معاشی ترقی برقرار رکھنے کیلئے اس شعبے میں اصلاحات کا جامع پیکیج متعارف کرانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی استحکام اور اشیاءکی فراوانی یقینی بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات موثر اور نتیجہ خیز ثابت ہونگے کیونکہ ان کے بغیر مہنگائی میں کمی کا مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔