اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 17 May 2008 10:44:00

غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے زرعی انقلاب لانا ہو گا: صدر شمالی کوریا

غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے زرعی انقلاب لانا ہو گا: صدر شمالی کوریا


اردو ٹائمز(نیوز) شمالی کوریا کی حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے کوششیں تیز کر دیں کیونکہ موجودہ صورتحال میں خوراک کی قلت پر قابو پانے جیسے معاملے سے کوئی بھی چیز اہم نہیں ہے۔ شمالی کوریا کے ایک بڑے اخبار میں شائع ہونے والی اپیل میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال آنے والے سیلاب کی وجہ سے ملک کو مختلف مسائل کا سامنا ہے اور بالخصوص غذائی بحران مستقبل میں ملک کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لئے غذائی اجناس کی پیداوار بڑھانے کیلئے عوام کو حکومت کا ہاتھ بٹانا ہو گا۔ اخبار میں شائع مضمون کے مطابق صدر کم جونگ ٹو نے ملک میں زرعی انقلاب لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا 1990ءکی دہائی سے عوام کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے بیرونی امداد پر انحصار کر رہا ہے لیکن گزشتہ سال آنے والے سیلاب کے بعد صورتحال زیادہ خراب ہو گئی ہے جس کی وجہ سے حکومت کے مسائل میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور اس نے زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے ایک جامع حکمت عملی پر کام تیز کر دیا ہے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier