اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 17 May 2008 10:44:00

جنوبی کوریا کی ٹائر ساز کمپنی نے امریکہ میں نئی فیکٹری کی تعمیر شروع کر دی

جنوبی کوریا کی ٹائر ساز کمپنی نے امریکہ میں نئی فیکٹری کی تعمیر شروع کر دی


 اردو ٹائمز(نیوز) جنوبی کوریا کی دوسری بڑی ٹائر ساز کمپنی کم ہو ٹائر نے امریکی ریاست جارجیا میں ٹائر بنانے والی فیکٹری کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے پر 66 کروڑ 50 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔ کمپنی کے ایک ترجمان نے یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ منصوبہ آئندہ برس کے وسط تک مکمل ہو گا اور ابتدائی طور پر اس سے سالانہ اکیس لاکھ ٹائر تیار کرنے کی گنجائش ہو گی اور یہ منصوبہ جنوبی کوریا کی کمپنی کا بیرون ملک اپنی نوعیت کا پانچواں منصوبہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیکٹری کے قیام سے ہماری کمپنی کو بیرون ملک اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور ضرورت میں اضافے کرنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2015ءتک ہماری کمپنی دنیا کی پانچویں بڑی کمپنی بن کر سامنے آئے گی۔ واضح رہے کہ نئی فیکٹری ہنڈائی موٹرز کے پلانٹ سے تقریباً 290 کلو میٹر کے فاصلے پر لگائی جا رہی ہے۔ کم ہو کمپنی نے جنوبی کوریا اور چین میں تین تین جبکہ ویتنام میں ایک پلانٹ حال ہی میں تعمیر کیا ہے جن سے پیداوار مارچ سے شروع ہو گئی ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications