اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 17 May 2008 10:44:00

امریکہ کی طرف سے امدادی خوراک کے اعلان کا خیر مقد م کرتے ہیں :شمالی کوریا

امریکہ کی طرف سے امدادی خوراک کے اعلان کا خیر مقد م کرتے ہیں :شمالی کوریا

 


اردو ٹائمز(نیوز) امریکہ شمالی کوریا کو اگلے سال تک پانچ لاکھ ٹن میٹرک ٹن امدادی خوراک ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرے گا واشنگٹن میں یو ایس ایڈ کے ترجمان ڈیڈسنائڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور پیانگ یانگ کے درمیان طے پانے والے نئے معاہدے کے تحت امدادی خوراک کی ترسیل جون میں شروع کی جائے گی انہوں نے کہا کہ خوراک کی موثر تقسیم اور مانیٹرنگ کے لئے ورلڈ فوڈ پروگرام اوردیگر بین الاقوامی این جی اوز کی خدمات حاصل کی جائینگی جس کے لیے فریم ورک مرتب کرنا ابھی باقی ہے ڈیوڈ سنائڈر کا یہ بیان امریکی ماہرین معاشیات کی اس تشویش کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا شدید قحط کا سامنا کرسکتا ہے ادھر شمالی کوریا نے امریکہ کی جانب سے اعدادوشمار فراہم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے اور مفاہمت پیدا کرنے میں مدد ملے گی شمالی کوریا کے سرکاری خبررساں ادارے سی این این اے نے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ واشنگٹن کے اس اقدام کو پیانگ یانگ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئیگی







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier