سعودی عرب کا الطوارقی گروپ اپلائڈر یسرچ کو فنانس کرے گا
سعودی عرب کا الطوارقی گروپ اپلائڈر یسرچ کو فنانس کرے گا
اردو ٹائمز (نیوز)سعودی عرب کا الطوراقی گروپ پاکستان کے بیس سائنس دانوں کے ذریعے نئی ٹیکنالوجی اپنانے کےلئے اپلائڈ ریسرچ کو فنانس کرے گا الطوارقی گروپ کے پاکستانی نژاد نائب چیئرمین محمد طارق برلاس کے مطاب ان سائنسدانوں کا انتخاب مختلف شعبوں سے میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور انہیں پاور پلانٹس زراعت اسٹیل سمیت دیگر شعبوں میں اپلائڈر یسرچ کے منصوبے دئیے جائیں گے طارق برلاس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسٹیل کی صنعت کو اہمیت دی جائے تو روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور آئندہ سات سال کے اندر معیشت کا حجم پانچ سو ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے ۔