اردو ٹائمز (نیوز)حبیب بینک اور چائنا ڈیولپمنٹ بینک کے درمیان انفرا اسٹرکچر کی ترقی کے سلسلے میں تعاون کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا ہے معاہدے کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی جس میں حبیب بینک کے چین میں چیف منیجر محمد اسلم اور چائنا ڈیولپمنٹ بینک کے علاقائی صدر وائی وائی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جبکہ حبیب بینک کے صدر ذاکر محمود چائنا بینک کے وائس گورنر وانگ یائی، پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔