اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 16 May 2008 07:38:00

کنزیومر ایسوسی ایشن کے تحت پری بجٹ سیمینار 19 مئی کو ہو گا

کنزیومر ایسوسی ایشن کے تحت پری بجٹ سیمینار 19 مئی کو ہو گا

اردو ٹائمز (نیوز) صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان بحریہ یونیورسٹی (کراچی کیمپس) کے اشتراک سے 19 مئی بوقت 3:30 بجے شام بحریہ یونیورسٹی آڈیٹوریم نیشنل اسٹیڈیم روڈ‘ کراچی میں پری بجٹ سیمینار منعقد کرارہی ہے جس میں ملک کے ممتاز اکنامسٹ ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی‘ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ‘ سیلز ٹیکس کلکٹر افتخار قطب‘ عبدالحسیب خان‘ ملک خدا بخش‘ میاں زاہد حسین بڑھتی ہوئی مہنگائی اور صارفین کو درپیش مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ٹیکسز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کراچی ریجن اسرار روف بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور ممتاز تجارتی رہنما ایس ایم منیر (تمغہ امتیاز) سیمینار کی صدارت کریں گے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier