اردو ٹائمز (نیوز)گزشتہ دنوں ہینو پاک موٹرز کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عرفان شیخ کی سربراہی میں بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کیا۔ وفد میں ہینو کے ڈیلرز جن میں ہینو کراچی کے عباس سیف الدین، ہینو فرنٹیئر کے عبدالقیوم خان، شنواری موٹرز کے جاوید شنواری اور ملک ظہیرالدین شامل تھے۔ اس دورے کا خاص مقصد چین اور پاکستان کے درمیان آٹوموبائل انڈسٹری کو نہ صرف فروغ دینا بلکہ ہینو پاک کا اپنی پروڈکٹ کو چین میں متعارف کرنا تھا۔ وفد کے ارکان نے مختلف کمپنیوں کا دورہ کیا اور مطلوبہ معلومات حاصل کیں۔