عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھارت میں آٹے کا نرخ 13 روپے کلو مقرر
عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھارت میں آٹے کا نرخ 13 روپے کلو مقرر
اردو ٹائمز (نیوز)بھارت کی حکومت نے اپنے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں آٹے کا نرخ 13 روپے کلو مقرر کیا ہے۔ پاکستانی کرنسی سے موازنہ کرنے پر یہ نرخ تقریبا 19 روپے بنتا ہے بھارت کے وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے وزارت خوراک اور دیگر حکام سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں گندم اور آٹے کے ریٹ یکساں ہوں گے گندم کا ریٹ 8 روپے کلو جبکہ آٹے کا 15 روپے سے کم کر کے 13 روپے مقرر کیا گیا ہے بھارتی حکومت نے آٹا ٹیکس ختم کردیا ہے۔ بھارتی وزارت خوراک کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کی پیداوار گزشتہ چند برس سے بہتر ہوئی ہے واضح رہے کہ حکومت پاکستان مسلسل یہ کہتی رہی ہے کہ ہمارے ہاں گندم اور آٹے کی قیمت بھارت سے کم ہے ہمارے ہاں آٹے کی قیمت 22 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ بھارت میں پاکستانی کرنسی کے مطابق یہ 19 روپے تک ہے۔