اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 11 May 2008 09:07:00

سال 1970ءمیں خام تیل کی قیمت 2 ڈالر فی بیرل ‘ 2008ءمیں 126 ڈالر فی بیرل ہو گئی‘ 38 سالوں میں 63 گنا اضافہ ہوا

سال 1970ءمیں خام تیل کی قیمت 2 ڈالر فی بیرل ‘ 2008ءمیں 126 ڈالر فی بیرل ہو گئی‘ 38 سالوں میں 63 گنا اضافہ ہوا

اردو ٹائمز(نیوز) تیل کی قیمتوں میں گزشتہ 38 برس کے دوران 63 گنا اضافہ ہوا ہے‘ 1970ءمیں خام تیل کی قیمت 2 ڈالر فی بیرل تھی جو اب 126 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے جاری ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق 1973ءمیں عرب اسرائیل جنگ کے بعد 1974ءمیں پہلی مرتبہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 10 ڈالر فی بیرل تک ہو گیا۔ 1979ءمیں ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوا اور تیل کی قیمت 20 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ گئی۔ ایران عراق کی جنگ کے دوران 1981ءمیں تیل کی قیمتیں 30 ڈالر فی بیرل ہو گئیں جبکہ 1990ءمیں کویت پر عراق کے قبضے کے بعد تیل کی قیمت 40 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ 27 دسمبر 2007ءکو پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد تیل قیمتیں 98 ڈالر فی بیرل ہو گئیں۔ 2 جنوری 2008ءکو تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل اور 9 مئی 2008ءکو 126 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔


 







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications