اردو ٹائمز (نیوز) فلپائن کی حکومت نے برآمدات میں اضافہ کیلئے ایک جامع حکمت عملی پر کام تیز کردیا ہے جس کے تحت صنعتی اور دوسرے شعبوں کی پیداوار میں اضافہ کے ذریعے ملک کیلئے غیر ملکی زرمبادلہ کمایا جا سکے گا۔ برآمدات میں 10.5 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا لیکن مارچ میں برآمدات 6.8 فیصد کم ہوگئیں جبکہ مجموعی طورپر 12ارب52کروڑ 40 ہزار ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں۔