عرب ممالک تھائی لینڈ میں چاول کی کاشت میں سرمایہ لگائیں گے
عرب ممالک تھائی لینڈ میں چاول کی کاشت میں سرمایہ لگائیں گے
اردو ٹائمز (نیوز) سعودی عرب اور خطہ کے دوسرے ممالک تھائی لینڈ میں چاول کاشت میں سرمایہ کاری کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتے سعودی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے تھائی لینڈ کے حکام سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب جو چاول درآمد کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے رواں سال کے آخر تک تھائی لینڈ میں چاول کی پیداوار کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا آغاز کر دے گا۔