ملک بھر کی صرافہ مارکےٹوں میں10 گرام سونے کی قےمت 19500 روپے کی سطح پر آگئیں
ملک بھر کی صرافہ مارکےٹوں میں10 گرام سونے کی قےمت 19500 روپے کی سطح پر آگئیں
اردو ٹائمز(نیوز) لمی صرافہ مارکےٹ میں ہفتہ کے روز فی اونس سونے کی قےمت مےں 2 ڈالر 50 سےنٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے فی اونس سونے کی قےمت 887 ڈالر 50 سےنٹ سے کم ہوکر 885 ڈالر ہوگئی ۔ جس کے باعث ملک بھر کی صرافہ مارکےٹوں میں10 گرام سونے کی قےمت 19500 روپے اور فی تولہ سونے کی قےمت 22800 روپے کی سطح پر آگئیں۔ ہفتہ کو کراچی ، حیدرآباد ، لاہور ، ملتان، اسلام آباد، فیصل آباد ، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکےٹوں مےں 43 روپے کی کمی سے ان شہروںکی صرافہ مارکےٹوں مےں 10 گرام سونے کی قےمت 19585 روپے سے کم ہوکر 19542 روپے ہوگئیں۔ اسی طرح 50روپے کی کمی سے ملک بھر کی صرافہ مارکےٹوںمےں فی تولہ سونے کی قےمت 22850 روپے سے کم ہوکر 22800 روپے ہوگئی۔ جبکہ 10 گرام چاندی کی قےمت 355.70 روپے اور تولہ چاندی کی قےمت 415 روپے پر مستحکم رہیں۔#