اردو ٹائمز(نیوز) ا وپن کرنسی مارکےٹ مےں بدھ کے روز روپے کے مقابلے مےں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ ےورو اور برطانوی پا¶نڈ کی قدر مےں اضافہ دےکھا گےا۔پاکستان مےں موجودہ گرانی کا سبب زرمبادلہ کی پالےسی بھی ہے جس کے باعث کرنسی ری وےلےو ہورہی ہے اور روپے کی قدر اعشارےہ 20 فی صد تک گرگئی ماہرےن کے مطابق اس وقت دنےا مےں ڈالر دبا¶ کا شکار ہے اور اس کی قدر کم ہورہی ہے دوسری جانب اےران اور پولےنڈ کی جانب سے ڈالر مےں تجارت پر پابندی سے ےورو اور برطانوی پا¶نڈ کی قدر مستحکم ہورہی ہے۔بدھ کو اوپن کرنسی مارکےٹ مےں کسی ردو بدل کے بغےر ڈالر کی قےمت خرےد 66.95روپے اور قےمت فروخت67.05روپے پر مستحکم رہےں جبکہ ےورو کی قدر مےں 20پےسے کا اضافہ رےکارڈ کےا گےا جس سے ےورو کی قےمت خرےد 103.50روپے سے بڑھ کر 103.70روپے اور قےمت فروخت 103.60روپے سے بڑھ کر103.80روپے ہوگئی اسی طرح 15پےسے کے اضافے سے برطانوی پا¶نڈ کی قےمت خرےد 131.60روپے سے بڑھ کر 131.75روپے اور قےمت فروخت 131.75روپے سے بڑھ کر 131.90روپے ہوگئی ۔علاوہ ازےں انٹر بےنک مارکےٹ مےں ڈالر کی قدر مےں60پےسے کا اضافہ رےکارڈ ہوا جس سے ڈالر کی قےمت خرےد 65.30روپے سے بڑھ کر 65.90روپے اور قےمت فروخت 65.52روپے سے بڑھ کر 65.92روپے ہوگئی۔