اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 08 May 2008 08:57:00

پاکستان اور آسٹریلیا کا سٹرٹیجک تعلقات کے فروغ،معاشی ، تجارتی اور دفاعی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق

پاکستان اور آسٹریلیا کا سٹرٹیجک تعلقات کے فروغ،معاشی ، تجارتی اور دفاعی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق

اردو ٹائمز(نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا نے سٹرٹیجک تعلقات کے فروغ اور معاشی ،تجارتی، معیشت اور دفاعی موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے یہ اتفاق بدھ کو یہاں وزیر دفاع چوہدری احمد مختار اور آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز ائیر چیف مارشل انگس ہوسٹن کے درمیان ہونے والے ملاقات میں کیا گیا ۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے اس موقع پر واضح کیاکہ پاکستان انتہا پسند اور دہشت گردعناصر کو اپنی سرزمین لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا انہوں نے بتایا کہ اگر پاکستان نے سہ رخیحکمت عملی اختیار کی ہے جس میں مذاکرات ، اقتصادی ،ترقی اور دہشت گردی کو روکنے کے لئے طاقت کا استعمال شامل ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی امن اور استحکام کے لئے بڑا چیلنج ہے لہذا اس کے خاتمے کے لئے اس کے بنیادی اسباب غربت ، احساس محرومی اور جہالت کا خاتمہ کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں معاشی انفراسٹرکچر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے تا کہ وہاں روز گار کے مواقع میسر آئیں اور اقتصادی حالت میں بہتری پیدا ہو ۔ اس موقع پر آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ باہمی مفادات کے تحت سٹرٹیجک تعلقات کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتا ہے آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا چاہتا ہے انہوں نے یقین دلایا کہ آسٹریلیا دہشت گردی کی شکست کے لئے پاکستان کی معاونت کرے گا۔۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications