مالی سال2006-07 کے دوران ملک میں خوردنی تیل و گھی کی مجموعی پیداوار 29 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی
مالی سال2006-07 کے دوران ملک میں خوردنی تیل و گھی کی مجموعی پیداوار 29 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی
اردو ٹائمز(نیوز) مالی سال2006-07 کے دوران ملک میں خوردنی تیل و گھی کی مجموعی پیداوار 29 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ ملکی ضرورت 27 لاکھ ٹن تھی‘ و زارت صنعت و پیداوار کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2006-07ءکے دوران ملک میں گھی و خوردنی تیل کی پیداوار طلب سے 2 لاکھ ٹن زائد رہی جبکہ ملکی ضرورت 27 لاکھ ٹن ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران 29 لاکھ ٹن خوردنی تیل و گھی کی پیداوار ہوئی‘ اس کے باوجود قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اس کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے مراکز کے ذریعہ عوام کو 67 روپے فی کلو گھی و تیل فراہم کیا ‘تاہم وفاقی وزارت صنعت وپیدوار کے اس دعوے کے برعکس مالی سال2006-07کے دوران مارکیٹ میں گھی اور خوردنی تیل کی مصنوعی قلت رہی اور اعلی حکومتی شخصیات اور وزارت کے اعلی حکام کی ملی بھگت سے گھی اور خوردنی تیل کی مصنوعات دوسرے ممالک کو اسمگل کرکے اربوں روپے کا منافع کمایا گیا-