غذائی اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہیں: صدر بش
غذائی اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہیں: صدر بش
اردو ٹائمز(نیوز) امریکی صدر بش نے کہا ہے کہ غذائی اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے میسوری میں معیشت پر منعقد ہونے والے ایک سیشن میں صدر بش نے کہا کہ بھارت کی طرح دیگر ممالک میں اچھی خوشحالی آ ئی ہے لیکن ان ممالک میں بہتر خوراک کے مطالبات بھی انتہائی تیزی سے بڑھے ہیں جس کی وجہ سے غذائی اشیاءکی قیمتیں بھی انتہائی سطح پر پہنچیں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ غذائی قلت یا ان میں قیمتوں میں اضافہ یا غذائی اشیاءکی سرمایہ کاری کے علاوہ وجوہات بھی ہیں دنیا بھر میں خوراک کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے اور ترقی پذیر ممالک خوشحالی کی جانب بڑھ رہے ہیں ان کی یہ خوشحالی بھی غذائی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔