اردو ٹائمز(نیوز) بھارت میں پاکستان سے مزید سیمنٹ درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر تجارت و صنعت کمال ناتھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پچاس لاکھ ٹن سیمنٹ کی ضرورت ہے جس کیلئے ہم پاکستان سے اپنی سیمنٹ ضروریات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تعمیراتی سامان کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر سیمنٹ کی کمپنیوں کے عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں دیگر اشیاءکی نسبت زیادہ اضافہ نہیں ہوا ہے او ر گزشتہ سال کے دوران اس میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم حکومت کے نزدیک یہ ایک تشویش کا مسئلہ ہے افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرح بارے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت نے اقدامات اور اس کی شرح آئندہ تین چار ہفتوں میں اعتدال پر آجائے گی۔