اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 03 May 2008 10:34:00

لاہور سٹاک ایکسچینج میںمندی ، ایل ایس ای انڈکس میں 29.10پوائنٹس کی کمی

لاہور سٹاک ایکسچینج میںمندی ، ایل ایس ای انڈکس میں 29.10پوائنٹس کی کمی

اردو ٹائمز(نیوز) لاہور اسٹاک ایکسچینج میںگزشتہ روز مندی رہی اور ایل ایس ای 25انڈکس میں29.10 پوائنٹس کی کمی ہوئی جوکہ مارکیٹ کے اختتام پر 4619.40 پوائنٹس رہا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر124کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے13کمپنیوں کے حصص میں اضافہ46کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ65کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں کل1کروڑ50لاکھ68ہزار5سو حصص کاکاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز کل 2 کروڑ 5لاکھ 31 ہزار 9سو حصص کا لین دین ہوا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب کے19لاکھ 61ہزار 5 سو ، بینک الفلاح لمیٹڈ کے19لاکھ77ہزاراورپرویز احمد سیکیورٹیز کے14لاکھ31 ہزار 5سو حصص فروخت ہوئے۔ مارکیٹ میں سب سے زیادہ اضافہ ایم سی بی بینک کے حصص میں ہوا جس کی قیمت8.45روپے بڑھ گئی جبکہ سب سے زیادہ کمی ای ایف یو جنرل انشورنس کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت33روپے50پیسے کم ہو گئی۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier