اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 03 May 2008 10:34:00

چاول کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے تھائی لینڈ نے اوپیک طرز کے رائس کارٹل کی تجویز دے دی

چاول کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے تھائی لینڈ نے اوپیک طرز کے رائس کارٹل کی تجویز دے دی


اردو ٹائمز(نیوز) تھائی لینڈ نے غذائی قلت دور کرنے کیلئے اور چاول کی پیدوار بڑھانے کے لئے ”رائس کارٹل“ کے قیام کی تجویز دی ہے امریکی خبررساں ادارے کے مطابق ایشیائی ممالک نے اجناس خصوصاً چاول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے پر غورشروع کردیا ہے فلپائن میں انٹرنیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل رابرٹ زیگلر نے کہا ہے کہ غذائی اجناس کی قلت کے باعث دنیا کے ممالک پہلے بھی اکٹھے ہوئے ہیں تاکہ بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انسانیت کے پاس کھانے کے لئے کافی تعداد میں موجود ہے ہمیں صرف سیاسی عزم کی ضرورت ہے دریں اثناءدنیا کے سب سے برے چاول برآمد کنندہ ملک تھائی لینڈ نے کہا ہے کہ وہ لیوس ‘ میانمار‘ کمبوڈیا اور ویت نام کے ساتھ ملکر اوپیک طرز کا رائس کارٹل قائم کرنا چاہتاہے تاکہ انہیں چاول کی بین الاقوامی قیمتوں پر کنٹرول حاصل ہو۔ تھائی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگرچہ ہم غذا کا عالمی مرکز ہیں تاہم ہمیںاس کی قیمتوں پر کم اثر و رسوخ حاصل ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier