بھارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوںمیں اضافہ سے افراط زر کی شرح ریکارڈ 7.57 فیصد ہوگئی
بھارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوںمیں اضافہ سے افراط زر کی شرح ریکارڈ 7.57 فیصد ہوگئی
اردو ٹائمز(نیوز) بھارت میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوںمیں اضافہ سے افراط زر کی شرح گزشتہ 42 ہفتوں کے مقابلے میں ریکارڈ 7.57 فیصد ہوگئی۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق 14 اپریل 2008ءکو ہفتہ کے اختتام پرافراط زر کی شرح گزشتہ ہفتے کی 7.33 فیصد سے برآمد پر7.57 فیصد ہوگئی افراط زر میں اضافہ کی وجہ چاول ¾ دودھ ¾ چائے ¾ سبزیوںاوردیگر مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ ہے۔ مذکورہ ہفتہ کے دوران چائے کی قیمت میں 17 فیصد ¾ لائٹ ڈیزل اور فرنس آئل کی قیمتوںمیں 2فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔