اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 25 Jul 2008 09:28:00

عراق جنگ کیخلاف انوکھا احتجاج

عراق جنگ کیخلاف انوکھا احتجاج

اردو ٹائمز(نیوز) نیوزی لینڈ کے طالبعلموں نے امریکی وزیر خارجہ کنڈولیزارائس کی دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر گرفتار کرنے کیلئے پانچ ہزار انعامی ڈالر رقم کی پیشکش کردی غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آکلینڈ یونیورسٹی کے طالبعلموں کے ایک تنظیم نے عراق جنگ کیخلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے پیش کش کی ہے امریکی وزیر خارجہ کو دورہ نیوزی لینڈ کے موقع گرفتار کرنے کیلئے پانچ ہزار ڈالر انعامی رقم کی پیشکش کردی غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آکلینڈ یونیورسٹی کے طالبعلموں کی ایک تنظیم نے عراق جنگ کیخلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے پیش کش کی ہے امریکی وزیر خارجہ کو دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر گرفتار کیا جائے تو وہ گروپ پانچ ہزار ڈالر انعام کے طور پر دے گا صدر طالبہ تنظیم ڈیوڈ ڈو نے کہا کہ عراق جنگ اور مشتبہ گرفتار دہشتگردوں پرڈھائے جانے والے مظالم کا یہ ابتدائی احتجاج ہے اس کا سلسلہ جاری رہے گا پولیس نے بتایا کہ طلبہ تنظیم کا یہ شوشہ محض ایک دھمکی ہے کسی کو بھی امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پر گڑھ بڑھ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ہم اپنے مہمانوں کی سکیورٹی ان کی حفاظت اور عزت واحترام کے پابند ہیں واضح رہے کہ کنڈولیزا رائس ایشین ریجنل فورم میں شرکت کے بعد واپسی پر 36 گھنٹے نیوزی لینڈ میں قیام کرینگی جہاں وہ مقامی سیاسی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کرینگی ۔


3.5 / 5 (3 Votes)





  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier