/ سیاست

  

    

پرنٹ اخبار
سیاست
تجارت و معیشت
کھیل اور کھلاڑی
فن و فنکار
سائنس اور ٹیکنالوجی
کمیونیٹی خبریں
سپیشل کونٹینٹ
بچوں کے لیے
خواتین کے لیے
مذہب کے متعلق
  
Mon, 05 May 2008 16:17:00

دلائی لامہ سنگین جرائم اور فراڈ کا ارتکاب کر رہے ہیں: چین

دلائی لامہ سنگین جرائم اور فراڈ کا ارتکاب کر رہے ہیں: چین
اردو ٹائمز (نیوز)چین نے کہا ہے کہ تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ سنگین جرائم اور فراڈ و دھوکہ دہی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ بھارت میں موجود تبت کی کالعدم تنظیم کے القاعدہ سے روابط ہیں۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق تبت کے سرکاری اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دارالحکومت لاسا میں 14 مارچ کے واقعہ کے بعد دلائی لامہ نے نہ صرف سنگین جرائم کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے بلکہ اپنا فراڈ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تبت کے معاملات بارے قائم چینی ریسرچ مرکز کے ماہر لیوہونجی نے کہا ہے کہ دھرم شالہ میں قائم تبتی یوتھ کانگریس دلائی لامہ گروپ کا علمبردار ہے اور مذکورہ یوتھ کانگریس دہشت گرد تنظیم بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروپ القاعدہ اور مشرقی ترکستان جیسی بین الاقوامی دہشت گردوں سے مدد لے رہا ہے۔







© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications