صدر مشرف کی ہدایات یا مداخلت پر ضمنی انتخابات ملتوی نہیں کئے گئے : ایو ان صدر کی وضاحت
صدر مشرف کی ہدایات یا مداخلت پر ضمنی انتخابات ملتوی نہیں کئے گئے : ایو ان صدر کی وضاحت
اردو ٹائمز (نیوز)ایوان صدر نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ صدر پرویز مشرف کی ہدایت یا مداخلت پر ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں ایوان صدر کے ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک خود مختار ادارہ ہے جو اپنے فیصلے خود کرتا ہے ۔ انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن کوئی سمری ارسال کرتا ہے نہ ہی کوئی سمری منظورکی جاتی ہے ۔بلکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام وجوہات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے فیصلے کرتا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر مشرف نے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری کی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی مداخلت کی ہے ایوان صدر نے اس بات کی وضاحت کی کہ الیکشن کمیشن نے ملک کی موجودہ صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں صدر پرویز مشرف کا کوئی کردار نہیں ہے۔