اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 05 May 2008 16:04:00

افغانستان:دھماکوں میں چھ افراد ہلاک، بیس پولیس اہلکار زخمی

افغانستان:دھماکوں میں چھ افراد ہلاک، بیس پولیس اہلکار زخمی

اردو ٹائمز (نیوز) افغانستان میں تین مختلف دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار اور تین بچوں سمیت چھ افراد ہلاک جبکہ بیس پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان زیارائی باشیری نے بتایا کہ دارالحکومت کابل میں ایک پرانے راکٹ سے کھیلتے ہوئے اچانک دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین بچے ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں بارہ سال سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس سٹیشن کے نزدیک ایک اور گرنیڈ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور بیس اس وقت زخمی ہو گئے جب ایک پولیس اہلکار کی جانب سے پھینکا گیا راکٹ اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ انہوں نے کہا یہ بھی حادثاتی دھماکہ تھا۔ایک اور پولیس اہلکار شاہد اکرام الدین نے بتایا کہ شمالی قصبے میں ایک ٹرک زیر زمین دھماکہ خیز مواد پر سے گزرتے ہوئے دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں دو شہری ہلاک اور دیگر تیرا زخمی ہوگئے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications